رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل

0
51

لاہور:رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل ،اطلاعات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک انوکھا کام کردکھایا اوررمضان کے مہینے میں ایک عجیب کہانی سامنے لے آئیں‌

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹارحریم شاہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیے ہیں,حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ویب سیریز میں اہم کردارادا کررہی ہیں،

حریم شاہ نے اس کی کامیابی کے لئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی،اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور اس کے ذریعے درخواست کی کہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’ راز‘ کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔

Leave a reply