شاہینوں کی انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کی تیاریاں تیز
باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،اس سلسلے میں آج پاکستانی ٹیم انٹرا اسکواڈ میچ کھیلے گی،کورونا تحفظ کے سلسلے میں ٹریننگ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی ہونے والی ریپڈ کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔
ڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسرے دن ٹریننگ میں فیلڈنگ ، بولنگ اور بیٹنگ کی فل پریکٹس کی ۔شاہینوں نے گزشتہ روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے دررمیان دوسرے ون ڈے میں لارڈز گراؤنڈ 100 فیصد شائقین کی میزبانی کرے گا۔