تربیلا :نوازشریف دور کا ایک اور شاہکار سامنے آگیا: تربیلا سرنگ نمبر 4 منصوبہ مکمل نہ ہوسکا: 100 ارب روپے کا نقصان ،اطلاعات کے مطابق سابق حکمرانوں کے دورمیں شروع کئی اہم منصوبے کرپشن کی نظرہوگئے اورجس کا خمیازہ قوم کوبھگتنا پڑرہا ہے ، تربیلا ڈیم کی چوتھی ٹنل کا منصوبہ ماہرین نے سابق حکومتوں کے دور میں دیا ، نوازشریف دورمیں پھراس پرتوجہ دلائی گئی اورفنڈز بھی مختص کئے گئے مگروہ فنڈز کہاں گئے کوئی جواب دینے کوتیار نہیں ، ان سارے مجرمانہ فیصلوں کا خمیازہ عمران خان کی حکومت بھگت رہی ہے ،
تربیلا ڈیم کی چوتھی ٹنل کی تعمیر جو کئی برس گزرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکی اب اپنے احیا سے متعلق کئی سوالات جھوڑ رہی ہے ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ تربیلاسرنگ نمبر 4 پراجیکٹ میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ایک بیان میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے اس حوالے سے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا جارہا، تفصیلی پرفارمنس آڈٹ 60 دن میں مکمل کیے جانے کا حکم دیا گیا تھا۔
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”380425″ /]
نائب چیئرپرسن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ناصرہ اقبال نے مطالبہ کیا کہ نقصان پہنچانے والے افرادکا احتساب کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تربیلا ڈیم کے 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل پانچواں توسیعی منصوبہ کے سول ورکس کے کنٹریکٹ کا ایوارڈ کر دیا گیا تھا۔ 35 کروڑ 46 لاکھ امریکی ڈالر کا کنٹریکٹ انٹر نیشنل بڈنگ کے بعد چینی کمپنی کو دیا گیا،منصوبہ 2024 کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔
تربیلا توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر پانچ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا منظور شدہ پی سی ون 80 کروڑ 70 لاکھ آمریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔منصوبے کے لئے آئی بی آر ڈی ( ورلڈ بنک) 39 کروڑ آمریکی ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انوسمنٹ بنک 30 کروڑ آمریکی ڈالر فراہم کر رہا ہے۔ منصوبے کی پیداوار صلاحیت 1 ہزار پانچ سو 30 میگاواٹ ہے۔ منصوبہ 2024 میں اپنی پیدوار شروع کر دے گا، کل تین یونٹ نصب کئے جائیں گے۔
یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت چار ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر چھ ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔ تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کے 10زیر تعمیر بڑے منصوبوں میں شامل ہے
یاد رہے کہ نواز شریف دور کے چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے اس اس وقت کہا تھا کہ تربیلا ڈیم کی توسیع 2017ء میں مکمل کرلی جائے گی جس سے 1410 میگا واٹ اضافی بجلی پیدا کی جاسکے گی ۔ تربیلا ڈیم 1974ء میں تعمیر کیا گیا تھا جس سے 3478 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور توسیع کے بعد اس کی بجلی کی پیداوار میں 1410 میگا واٹ کا اضافہ ہوجائے گا اور تربیلا ڈیم 2017ء میں 4888 میگا واٹ نیشنل گرڈ میں شامل کرے گا ۔
یہ بھی یاد رہے کہ نوازشریف دور میں تربیلا ڈیم کی توسیع کا کام مکمل کرنے کیلئے فروری 2018ء کا ٹائم فریم دیا گیا تھا مگر اس پر کام تیز کردیا گیا ہے اور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے چیئرمین واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانچ ٹنل ہیں جس میں سے تین ٹنل کام کررہے ہیں اور چوتھے ٹنل پر کام جاری ہے اور اس کو بحال کرنے کے بعد نیشنل گرڈ میں 1410 میگا واٹ کا اضافہ کردیا جائے گا چیئرمین واپڈا کے مطابق ورلڈ بینک نے 2.5بلین ڈالر کی مدد سے تربیلا ڈیم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے
نوازشریف کے دور میں چوتھے ٹنل پرکیا کام ہوا اورکتنی رقم ضائع گئی اس حوالے سے یہ رپورٹ بڑی اہم ہے ،








