طلبا کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، امتحانات بارے اہم شخصیت نے یقین دہانی کروا دی
طلبا کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، امتحانات بارے اہم شخصیت نے یقین دہانی کروا دی
امتحانات کے حوالے سے احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندوں نے آج چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سینیٹر عرفان صدیقی سے اُنکے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین کمیٹی نے طلباء کے مطالبات توجہ سے سنے اور یقین دھانی کرائی کے وہ متعلقہ وزارت کو اس معاملہ کی طرف متوجہ کرینگے کہ ان مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔ طلباء ہمارے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں۔یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہے کہ طلباء کی بات نہیں سنی جا رہی اور اُن کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ طلباء سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں ۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ امتحانات کا معاملہ بہت سے طلباء کے لیے شدید ذہنی دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے طلباء کو یقین دلایا کہ وہ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو اُنکے مطالبات پر ضروری اقدام کے لیے تحریری طور پر آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سینیٹر عرفان صدیقی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کمیٹی کی واضح اور متفقہ ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزارت نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے یکم جولائی سے کھول دیے ہیں۔
یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں وزارت کے حکام کو ہدایت کی تھی کے شدید گرمی ، بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ اور والدین کو درپیش مشکلات کی وجہ سے دارالحکومت کے تعلیمی ادارے یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رکھے جائیں۔ جیسا کے حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں موجود سیکریٹری تعلیم نے یقین دھانی بھی کرائی تھی کے کمیٹی کی ہدایت پر عمل کیا جائےگا۔ لیکِن ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے ادارے یکم جولائی سے کھول دیے گئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کی ہدایت پر سیکریٹری کمیٹی کی طرف سے وزارت کو لکھے گئے خط میں تشویش کا اظہار کیا گیاہے کہ کمیٹی کی متفقہ ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے وزارت تعلیم نے کمیٹی کو بتانا بھی ضروری نہیں سمجھا کہ کن وجوہات کی بنا پر اس فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا یہ اقدام کمیٹی کے فیصلے کی توہین کے مترادف ہے۔ اس کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور قائمہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے وضاحت لی جائے گی۔
قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امتحانات نہ ہوں، تنقید کرنے والے اپنی پارٹی سے مشاورت کر لیا کریں، اگر امتحان نہیں ہوں گے تو بہت نقصان ہوگا،
واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل گئے ہیں، اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن پڑھائی ہوئی تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے ،اس ضمن میں طلبا نے احتجاج بھی کیا، تا ہم حکومت کی جانب سے آن لائن امتحان کو مسترد کر دیا گیا ہے
دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا
ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ
فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟
اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے
سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار