کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے، مسلمان ملک کا بڑا اعلان

0
34

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی سینٹوپ نے کہا کہ ترکی مقبوضہ کشمیرکے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ہے۔

جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کے سال کے تیسرے قانون ساز اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے ترک جنگ آزادی میں ہندوستان کی امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، "ہماری قوم ہندوستانی مسلمانوں کی دوستی کو فراموش نہیں کرسکی ،” ۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹا دیا تھا اور کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو بھی ختم کر دیا تھا۔ مقبوضہ کشمیرمیں 5اگست سے کرفیو نافذ ہے۔ تب سے اب تک بھارت ہزاروںکشمیریوں کو گرفتار یا نظر بند کر چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ہے جس کے کشمیری قیدیوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

ترکی نے بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

ترک اسپیکر نے مزید کہا کہ ترکی کی عوام فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ہماری عوام برادرانہ فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ترکی نے کشمیریوں کی حمایت میں تاریخ کا سب سے بڑا قدم اٹھا دیا

واضح رہے کہ ترک صدرطیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا، ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکوحل کیے بغیرخطے میں خوشحالی ممکن نہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80لاکھ کشمیری محصورہیں،مسئلہ کشمیر کوجنگ سےنہیں مذاکرات سےحل ہوناچاہیے

Leave a reply