آزاد کشمیر الیکشن: شیخ رشیدغیر اعلانیہ طور پر الیکشن کے انچارج منتخب

آزادکشمیر میں انتخابی الیکشن 25جولائی کو ہونے والا ہے اوروزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید کو غیر اعلانیہ طور پر الیکشن کا انچارج بنا دیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے وزراء اور سیاسی رفقاء کو ہدایات دے دی ہیں کہ گلگت بلتستان کی صورتحال کے برعکس آزاد کشمیر میں کسی جماعت کو الزامات کا موقع فراہم کئے بغیر واضح برتری کے ساتھ اس الیکشن میں پی ٹی آئی نے فتح حاصل کرنی ہے۔

عمران خان نہ صرف بھرپور انداز میں اس الیکشن میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وہ آزاد کشمیر بھی جائیں گے اور وہاں چار جلسوں سے خطاب بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم نے شیخ رشید کو غیر اعلانیہ طور پر الیکشن کا انچارج بنا دیا ہے-

وزیراعظم نے شیخ رشید کو ’’ خصوصی اختیارات‘‘ کے ساتھ ’’ خصوصی ذمہ داریاں‘‘ بھی دی ہیں اور آنے والے دنوں میں شیخ رشید کا قیام اور رابطے آزاد کشمیر میں بڑھ جائیں گے تاہم وہ الیکشن سے دو دن قبل 23جولائی کو واپس اسلام آباد آجائیں گے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید خود کشمیری ہیں اور راولپنڈی میں سکونت پذیر کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد جن کے ووٹ آزاد کشمیر میں ہیں وہ شیخ صاحب کے حلقے میں آباد ہیں اور ان کے زیر اثر بھی ہیں پھر مقبوضہ کشمیر میں بھی ان کے رابطے ہی نہیں بلکہ مقبولیت بھی ہے –

Comments are closed.