احساس کفالت کے نام پر لوٹ مار جاری

0
108

قصور کی تحصیل پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم،انتظامیہ بے خبر

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کیا جا چکا ہے
احساس کفالت پروگرام میں 12000ہزار لینے کے بدلے عوام سے 2000 سے 4000 روپے تک بطور رشوت لی جانے لگی ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں
جبکہ عملہ کا رویہ بھی انتہائی غلط ہے
احساس کفالت پروگرام میں پیسے لینے کے لیےآئی ایک بزرگ عورت کے کان کی بالی ہجوم کے باعث کسی نے کھینچ لی جس کے باعث ان کے کان سے خون بہتا رہا تاہم افسوس ک اس غریب عورت کو فرسٹ ایڈ بھی نہ دی گئی مذید بے حسی کہ متاثرہ عورت کا موقع پر موجود پولیس بھی تماشہ دیکھتی رہی اور نا ہی ریسکیو کو کال کی گئی اور نا ہی خود فرسٹ ایڈ کی گئی
احساس کفالت پروگرام میں کھڑی عورتیں انکی ایجنٹ کا غریب عورتوں ہتک آمیز رویہ اور ان سے بدتمیزی سے پیش انا معمول بن گیا ہے جبکہ احساس کفالت پروگرام میں ڈیوٹی دینے والے گیٹ کیپر سے لیکر پولیس اور پیسے دینے تک سب اس رشوت کے دھندے میں برابر کے شریکِ ہو چکے ہیں اور پسند اور ناپسند کی بنا پر لوگوں کو پیسے دیئے جانے لگے ہیں
متاثرہ عورتوں نے وزیر اعلی پنجاب ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے فوری ایکشن لیکر انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب عورتوں کو ان کا پورا پورا حق مل سکے

Leave a reply