ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا، اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے

0
119
ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا، اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے #Baaghi

دنیا بھر میں مقبول چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ تین منٹ کردیا ہے جو پہلے دورانیے سے تین گنا زیادہ ہے ۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں سے دس کروڑ صرف امریکہ میں ہیں۔

ٹک ٹاک کے پروڈکٹ مینجر ڈریوکرچوف نے بتایاکہ طویل ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاکرز کو اس پلیٹ فارم پر بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دورانیہ کم تھا لیکن اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا کہ ہم اس فیچر کے لئے بہت پُرجوش ہیں جو صارفین کو اپنی ویڈیو میں منی ایپس ایمبیڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس فیچر کو جمپس کا نام دیا گیا ہے، مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کھانا پکانے کی ویڈیو بناتا ہے تو وہ ریسیپی ایپ ویشک کے لنک کو اس میں ایمبیڈ کرسکتا ہے، جس سے ناظرین ایک بٹن کلک کرکے اس ترکیب کو ٹک ٹاک کے اندر ہی دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور مخصوص ٹک ٹاکرز کو ہی دستیاب ہے، مگر ٹک ٹاک کہنا ہے کہ اس فیچر کو مزید افراد کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

جب جمپ فیچر سے لیس کسی ویڈیو کو دیکھا جائے گا تو ناظرین کو اسکرین کے نیچے ایک بٹن نظر آئے گا جو ٹک ٹاک کے اندر ایک نئی اسکرین میں مواد کو اوپن کرے گا اس کی ایک جھلک ٹک ٹاک کی جانب سے ایک ویڈیو میں بھی جاری کی گئی کہ اسے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس وقت ویشک، وکی پیڈیا اور ٹیبیلوگ کو اس فیچر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ جلد بزفیڈ اور دیگر کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

ٹک ٹاک صارفین کے لئے کون سا نیا فیچر لارہا ہے؟

Leave a reply