ملک بھر میں‌کتنے افراد کو ویکسین لگائی گئی ، اعداد و شمار جاری

0
33

ملک بھر میں‌کتنے افراد کو ویکسین لگائی گئی

باغی ٹی وی :این سی او سی کے مطابق پاکستان میں لگائی جانےوالی ویکسین کی تعدادایک کروڑ67لاکھ سےتجاوزکرگئی،جون کےمہینے میں8 لاکھ 30 ہزارسےزائدویکسین لگائی گئیں.تمام اکائیوں کواین سی اوسی کی جانب سےعیدالاضحیٰ کیلئےہدایات جاری دی گئیں.

این سی او سی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیاں شہرسےباہرلگائی جائیں گی.تمام اسٹاف اورتاجروں کاویکسین لگانالازمی قراردیاگیاہے.انتظامیہ کوداخلے پرہینڈسینی ٹائزر،ماسک اورریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسرکرنےکی تاکید کی گئی ہے. اندرون شہرجانوروں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کر دی.

گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کےعمل کاجائزہ لینےکیلئےڈی جی این سی اوسی نے دورہ کیا. وفدنےگلگت شگر اورہنزہ کےویکسین سنٹرزکامعائنہ کیا.

ادھر این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 بتائی گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 832 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ 4 افراد کی حالت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تشویشناک ہو گئی، موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1 ہزار 875 ہے

Leave a reply