خوفناک تخیلاتی کردار جرائم کی پُرتشدد اور لرزہ خیز وارداتوں پر اکسانے کا سبب بن گئے

0
30

فلموں کے بھیانک تخیلاتی کردار جوکر ، جیپرز کریپرز یا سلینڈر مین انسانی نفسیات پر اثر انداز ہو کر جرائم کی پُرتشدد اور لرزہ خیز وارداتوں پر اکسانے کا سبب بن رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق جب تخیل اور حقیقت کے درمیان فرق ختم ہو جائے، تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے، 2014 میں امریکی ریاست وسکونسن میں اسکول کے بچوں کے ہاتھوں ہونے والی حیرت انگیز و ہولناک واردات نے سننے والوں پر لرزہ طاری کر دیا دو 12 سالہ طالبات اینیسہ ویئر اور مورگن گیزیر نے چھپن چھپائی کھیلنے کے دوران اپنی ساتھی طالبہ پر 5 انچ لمبے تیز دھار آلے سے 19 بار حملے کیئے۔

تفتیشی بیان میں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ایسا لیجنڈری کردار سلینڈر مین کو خوش کرنے کے لیے کیا، جس کے بارے میں انہیں ایک ویب سائٹ کے ذریعے پتہ چلا۔

2014 میں لاس ویگس میں اسی کردار سے متاثر ہو کر تشدد کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شادی شدہ جوڑے 31 سالہ جیراڈ اور 22 سالہ امینڈا ملر نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ شوہر اکثر سلینڈر مین اور بیوی ہیلری کوئن کے بھیس میں پھرا کرتے تھے۔

2012 میں کولاراڈو میں جیمز ہومز نے رات گئے فلم دی ڈارک نائٹ رائزز کے شو کے دوران تھیٹر میں گھس کر لوگوں پر فائر کھول دیا اور 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ہومز نے اپنے بال نارنجی رنگے ہوئے تھے اور خود کو نامور کردار جوکر تصور کرتے ہوئے بات چیت کر رہا تھا۔

2019 میں 27 سالہ آسٹریلوی خاتون جیسیکا کیمیلیری نے 100 بار چاقو کے وار کر کے سفاکی سے اپنی والدہ کا قتل کیا، پھر سر کاٹ کر اسے گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا خاتون کی فیس بک پوسٹس سے انکشاف ہوا کہ وہ فلم جیپرز کریپرز سے بے حد متاثر تھیں۔


جیسیکا

Leave a reply