عمران خان پاکستانیوں کودکھانے کے لیے امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا:دل سے نہیں :فضل الرحمن

0
39

سوات :عمران خان پاکستانیوں کودکھانے کے لیے امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا:دل سےنہیں ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہيں ، حکومت بنانے سے پہلے اور بعد میں بھی ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کے امریکہ کے سامنے ڈٹ جانے کی تاویل کچھ اس بیان کہ ،مولانا نے کہاکہ عمران خان صرف پاکستانیوں کودکھانے کے لیے امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا ہے دل سے یہ ایسا کام کرنے والا نہیں ہے

سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہيں، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، چلا ہوا کارتوس دوبارہ بندوق میں نہیں ڈالا جاتا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ایشیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے، آپ نے سی پیک کو بھی تباہ و برباد کردیا، ہمیں آزاد اور جمہوری مستقبل کی طرف بڑھنا ہے، آزاد قوم پر اس طرح کی حکومتیں مسلط نہیں کی جاتیں

Leave a reply