صدرمملکت اور ترک بری فوج کےکمانڈر کی ملاقات میں بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں
باغی ٹی وی : صدرمملکت عارف علوی سےترک بری فوج کےکمانڈرجنرل امیت دندارکی ملاقات ہوئی .صدر مملک کی جانب سے ترک بری افواج کے کمانڈر کے لیے نشان امتیاز پیش کیا گیا
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل امیت دندار کو نشان امتیاز عطا کیا
یہ اعزاز پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار پر ایوانِ صدر کی ایک خصوصی تقریب میں دیا گیاصدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ترکی کےساتھ دوطرفہ تعاون مزیدمستحکم کرنےکیلئےپرعزم ہے.دونوں ممالک کےمابین تجارت،دفاع اورثقافت کےشعبوں میں تعاون بڑھانےکےوسیع مواقع موجودہیں،دونوں ممالک کےمابین فوجی تربیتی تعاون کےمعاہدےسےدفاعی تعاون مزیدمستحکم ہوگا،
صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےاپناکرداراداکرے،بھارت کےدہشتگردی میں ملوث ہونے،افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےپرتشویش ہے،لاہورمیں دہشتگردی کاحالیہ واقعہ بھارت کی پشت پناہی سےہوا،
صدر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت دہشتگردوں کی تربیت اورمالی امدادسےپاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے،بھارت میں یورینیم کی غیرقانونی فروخت کےواقعات پرعالمی برادری کی بےحسی باعث تشویش ہے،
ترک بری فوج کےکمانڈر جنرل امیت دندار کاکہنا تھا کہ پاکستان اورترکی مشترکہ عقائد،اقدار،تاریخی روابط پرمبنی طویل تاریخ کےحامل ہیں،ترکی کےعوام پاکستانیوں کواپنابھائی سمجھتےہیں،