اسلام آباد ہائیکورٹ اوراحتساب عدالت میں آج اہم کیسز کی سماعت کی جائے گی،
مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدرکی اپیلوں پرسماعت کی جائے گی، مریم نوازاورکپٹن ریٹائرڈ صفدرنے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائرکررکھی ہیں، مریم نوازاورکپٹن ریٹائرڈ صفدراسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا، اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت ان کی سزا معاف کرے گی کہ نہیں.
سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جائے گی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا، آصف زرداری نے امریکہ میں مبینہ پراپرٹی کی نیب تحقیقات پر ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، آصف زرداری طبیعت کے زیادہ خراب ہونے کی وجہ ہسپتال تھے، شاید وہ عدالت پیش نا ہوسکیں.
احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی جائے گی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش ہونگے.

Shares: