پاکستان اسٹیل ملز میں ہونے والی چوری کا ڈراپ سین

0
50

گذشتہ ماہ پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کا معمہ حل کرلیا گیا ہے، چوری میں کون ملوث تھا؟ اہم حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل ملز میں گذشتہ ماہ ہونے والے چوری کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ادارے کا قیمتی سامان چوری کرنے میں اسٹیل ملز کے ملازم ہی ملوث نکلے۔

خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کنٹرول روم انچارج عالم خان، ڈرائیور ارشاداور گارڈ حسین شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے تانبے کے رول، اسٹیل مل کی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے اور ان پر مقدمہ بھی دائر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب ہوا جس کا مقدمہ انچارج ورکشاپ محمداسلم کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ایم آر ایچ ٹی ورکشاپ کے اندر سے تانبے اور پیتل کے رول غائب پائے گئے جو کہ کم وبیش تین ٹن کے قریب تھے، ورکشاپ کے قریب بڑی گاڑیوں کے ٹائر کے نشانات بھی پائے گئے تاہم پولیس نے مقدمے میں سائنسی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

Leave a reply