وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتونسہ کے نواحی علاقے چوکی والا پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے چوکی والا براستہ اٹامک انرجی سینٹرسڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا ے، چوکی والا سے بلوچستان تک براستہ زین بارتھی، سڑک دوفیزمیں بنے گی، وزیراعلیٰ کوسڑک کی تعمیرکے اہم منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے زیرتکمیل پراجیکٹ میں تعمیراتی مٹیریل اوردیگر امورکا جائزہ لیا ہے.
عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دوں گا، یہی میراعہد اورعزم ہے، جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے صوبائی ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کررہے ہیں، میانوالی اوربھکر کوشامل کرنے پرکوٹہ 35 فیصد کردیا جائے گا، سابق حکمرانوں نے محروم علاقوں کی پسماندگی دورکرنے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا تھا، لاہورمیں بیٹھ کرفیصلے کرنے والے دوردرازعلاقوں کے مسائل سے یکسرعاری تھے، میں ہرضلع اورہرتحصیل میں جا کرمسائل اورضروریات کا جائزہ لے رہا ہوں، آج اپنے بھائیوں کے پاس ان کی خدمت کیلئے آیا ہوں، ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی لمحہ بہ لمحہ پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں، وزیراعلیٰ نے علاقے میں فلاح عامہ کے سکیموں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارشادن لنڈ پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ کی چیف آف لنڈ سردارشہریارخان مرحوم کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے،
چیف آف لنڈ سردارشہر یار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے رکن پنجاب اسمبلی سردارجاوید اخترلنڈ اورسوگوارخاندان سے اظہارہمدردی کی ہے، وزیراعلیٰ نے سردار شہریارخان لنڈ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے، وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے، وزیراعلیٰ نے سردارشہر یارخان لنڈ مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے.
عثمان بزدار نے کہا کہ سردار شہر یار خان لنڈ محب وطن پاکستانی اوردھرتی کے بیٹے تھے، سردارشہریارخان لنڈ نے علاقے کےعوام کیلئے قابل قدرخدمات سرانجام دیں ہیں، سردارشہریارخان لنڈ مرحوم کی سیاسی اورسماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
Shares: