آزادکشمیرکولاڑکانہ نہیں بننے دیں گے.مراد سعید نے ایسا کیوں کہہ دیا
باغی ٹی وی : وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے بلاول بھٹوکے خطاب پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نےقومی وقارمقدم رکھتےہوئےاڈےدینےسے انکارکیا،کشمیریوں نےانتخابی مہم کےآغازپرپی ٹی آئی کےحق میں فیصلہ سنادیا،عمران خان نےکشمیرکامقدمہ لڑا،کشمیریوں کےسفیربنے،
مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےمسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکیا،کشمیری جانتےہیں ان کاحقیقی ترجمان کون ہے، فرزند زرداری پرچی لہرا کرآزادکشمیر پہنچ گئے ہیں،آزادکشمیرکولاڑکانہ نہیں بننے دیں گے.
قبل ازوقت دھاندلی کارونا رونے والوں کوشکست نظرآرہی ہے،دھاندلی نہیں ان کےکرتوت شکست کی وجہ بن رہےہیں،آزادکشمیرانتخابات میں بھی شکست ان کامقدربنےگی،
خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان بے بسی کے عالم میں کہتے ہیں کہ میں کیا کروں، ہمیں ذوالفقار علی بھٹو نے سکھایا ہے کہ ہزار سال جنگ لڑنی پڑے لڑیں گے لیکن کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ کر کشمیر کا معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتا ہے.
بلاول بھٹو نے بھارت کو کشمیر کی آزادی کےلیے جنگ کی دھمکی دے دی








