ایسا وزیراعظم نہیں چاہتے جو اسلام آباد میں بیٹھ کر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتے ہیں، بلاول بھٹو

0
32
ایسا وزیراعظم نہیں چاہتے جو اسلام آباد میں بیٹھ کر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتے ہیں، بلاول بھٹو #Baaghi

مظفرآباد:ایسا وزیراعظم نہیں چاہتے جو اسلام آباد میں بیٹھ کر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتے ہیں، بےنظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو حویلی آزاد میں جلسے سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق حویلی آزاد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلااول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ محترمہ کے مشن کو ضرور مکمل کریں‌گے ،

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کو مشکل وقت میں نہیں چھوڑ سکتی ،آزاد کشمیر میں جیالا وزیراعظم کاانتخاب کریں گے ،بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کیا،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹؤ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ روزگار ملا ،غریب کی آواز ایک ہی جماعت و ہ پیپلزپارٹی ہے ،ہماری جماعت کبھی کشمیر کا سودا نہیں کر سکتی،یہ کیسے ہو سکتا ہے خوشیاں اُن کیساتھ منائیں اور دُکھ آپ کے ساتھ،بپیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کبھی پاکستان کا سودا نہیں کرے گی ،

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والی صرف ایک ہی جماعت ہے وہ پیپلزپارٹی ہے،ایسا وزیراعظم نہیں چاہتے جو اسلام آباد میں بیٹھ کر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتے ہیں، ب

مظفرآباد سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ آج پاکستان پیپپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوحویلی آذاد پہنچ چکے ہیں اور عوام سے خطاب کردیا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ حویلی آزاد پہنچ چکے ہیں اوراپنی محبوب قائد محترمہ بے نظیربھٹوشہید کے فرزند ارجمند کی گفتگو سننے کے لیے بے چین ہیں‌

 

ادھر محتلف علاقوں سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے اورتمام پارٹیوں‌کے امیدواران اپنے اپنے قائد کا بیانیہ لے کرووٹ مانگ رہے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت اس علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری نظرآتا ہے

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں 25 جولائی کوقانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں فتح کے لیے ہر پارٹی دعوی کررہی ہے ، لیکن ان دعووں‌کو عملی جامہ 25 جولائی کی شام کوہی پہنایا جاسکے گا

Leave a reply