چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

0
49

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر نذیر کی ‏خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر اختر نذیر کو ہٹانے جانے کے بعد گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر عمرحمید کو سیکریٹری الیکشن ‏کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ عمرحمید کی تعیناتی 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جس کا ‏باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اختر نذیر کی زبانی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے طلب کر لیے گئے ہییں۔ الیکشن ‏کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 29اگست تک سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کرائیں تفصیلات نہ ‏دینے والی جماعتوں کےانتخابی نشان روک دیئےجائیں گے۔

ادھدر اس حوالے سے اسلام آباد مین‌ چہہ میگوئیاں‌شروع ہوگئی ہیں کہ کہیں چیف الیکشن کمشنرنے ڈاکٹراخترنذیرکواپنے فیصلوں کی بے جاحمایت نہ کرنے کی وجہ سے تونہیں ہٹا دیا ، کیوں کچھ دنوں سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے ہوسکتے ہیں

Leave a reply