مظفرآباد:مریم نوازکا آنا کشمیریوں کے لیے آزمائش بن گیا:کئی زخمی ہوکرگھروں کولوٹ گئے

0
23

مظفرآباد:مریم نوازکا آنا کشمیریوں کے لیے آزمائش بن گیا:کئی زخمی ہوکرگھروں کولوٹ گئےٕ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کاآزاد کشمیر جانا ہی کشمیریوں‌کے لیے مصیبت بن گیا ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کا جلسہ مریم نواز کی وجہ سے بدمزدگی کا شکار ہوگیا۔اور اس بدنظمی اوربدمزگی کی وجہ سے بہت سے کشمیری زخمی بھی ہوگئے

مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں لوگ باڑ پھلانگ کر جلسہ گاہ میں داخل ہوگئے، اس دوران درجنوں افراد خار دار تار میں الجھ کر زخمی ہوگئے۔

 

یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت بہت خراب ہے اوروہ مریم نواز کوبدعائیں دے رہے ہیں

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آنے سے مت روکو، کشمیریوں اور میرے درمیان کوئی باڑ نہیں ہونی چاہیے۔مریم نواز کے کہنے پر لوگوں نے باڑ پر سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں اس دوران درجنوں افراد خار دار تار میں پھنس کر زخمی ہوگئے۔

مریم نواز کیطرف سے لوگوں کوباڑ سے چھلانگ لگانے کے حکم پربہت سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مریم نے اپنے جلسے کی خاطرتمام حدیں پارکردیں اورثآبت کردیا کہ وہ ایک اچھی منصوبہ ساز نہیں

Leave a reply