گورنر سندھ عمران اسمعیٰل کا گورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں نئے فائر اسٹیشن کا افتتاح
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں جدید فائر ٹینڈرز کی شدت سے ضرورت تھی ۔ عمران خان کی حکومت نے اس کو سچ کر دکھایا۔اب یہ کے ایم سی کی ذمہ داری ہے کے ان کو فنکشنل بنانے کے لئیے تجربہ کار ڈرائیور اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کرے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مزدور کی کم از کم اجرت پورے پاکستان میں یکساں ہونی چاہئیے۔کراچی واٹر بورڈ کی کارکردگی ایک غمگین فلم کی مانند ہے۔
مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے معاشی استحکام اور صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔صنعتوں کو ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔کے الیکٹرک صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی۔
صنعتوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کے الیکٹرک کو مطلوبہ انفرااسٹرکچر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان صنعتی فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں۔
ملکی معیشت کے لیے کراچی کی تعمیر و ترقی اور انفرااسٹرکچر میں اصلاحات اور اس سے منسلک مسائل کا وزیر اعظم مکمل ادراک رکھتے ہیں۔
صنعتی شہروں میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنانے کی کوششیں میں حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی میگا منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر کاٹی سلیم الزماں نے کہا کورنگی صنعتی علاقے میں شجر کاری مہم میں مشترکہ کام کریں گےاور اس علاقے کو خوبصورت اور سر سبز بنائیں گے۔حکومت کی جانب سے صنعتوں کی بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔جس طرح اس مسئلے کو افہام تفہیم سے سلجھایا گیا اور بروقت غلط فہمیاں دور کردی گئیں، اس کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
ایس ایم منیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاوفاقی حکومت نے موجودہ حالات میں انتہائی بہترین بجٹ پیش کیا۔صنعتی ایسوسی ایشز کو فائر ٹینڈرز کی فراہمی بہت اچھا فیصلہ ہے۔کووڈ میں وفاقی حکومت کی پالیسی بے مثال رہی ہے۔ پاکستان آرمی کی لازاوال قربانیاں ہے۔ ایم پی اے فردوس شمیم نقوی نے کہا ملک کی تعمیر اور ترقی میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔








