بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی یاد میں خود سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ دلیپ کمار بن سکتے ہیں؟
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دھرمیندر نے دلیپ کمار کی یاد میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں شاعرانہ انداز میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔
Dosto, Dalip Sahab ki rukhsati par … mere …aap ke runde runde jazbaat ye … uss Azeem fankar… uss neek rooh insaan ko…. ek Shradhanjali hai 🙏. woh chale gaye ..un ki yaadein na ja payegi🙏 pic.twitter.com/ZEc1CNs8xL
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) July 9, 2021
دھرمیندر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کچھ یوں کہا کہ نوکری کرتا، سائیکل پر جاتا، فلمی پوسٹرز میں اپنی جھلک دیکھتا، راتوں کو جاگتا، بُرے خواب دیکھتا اور پھر صبح اُٹھ کر آئینہ سے پوچھتا کہ کیا میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں؟‘
بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو! دلیپ کمار صاحب کی رخصتی پر ہم سب کے جذبات ایک جیسے ہیں وہ عظیم فنکار اور وہ نیک روح تو اس دُنیا سے چلی گئی لیکن اُن کی یادیں کبھی نہیں جائیں گی۔
اس سے قبل دھرمیندر نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سائرہ نے جب کہا دھرم دیکھو صاحب نے پلک جھپکی ہے جان نکل گئی میری۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے دلیپ کمار کو گزشتہ روز بھارت کے تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔








