ریاض: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظرآیا یا نہیں آیا،خبرضرور آگئی ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظرآنے یہ نہ آنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں میں اس وقت ٹھہراو آگیا جب پتہ چلا کہ سعودی عرب میں آج ذی الحج کا چاند نظرنہیں آیا
Dhul Hijjah 1442 Crescent Search today!
The crescent of the month of Dhul Hijjah will be searched today to determine the days of #Hajj for the Hujjaj and #Eid Al Adha
Follow this thread as we bring you updates throughout the day 👇 pic.twitter.com/rZLH6qR4em
— Inside the Haramain (@insharifain) July 9, 2021
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے شہریوں سے اپیل کی تھی تاہم اب ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی میڈیا کے مطابق یکم ذی الحج 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کواداکیاجائے گا۔
عیدالاضحیٰ منگل 20 جولائی کو ہوگی۔مقامی میڈیا کے مطابق چاند کی رویت سے متعلق سرکاری سطح پر ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
دوسری طرف پاکستان میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ اگرسعودی عرب میں عیدالاضحی 20 جولائی کوہوگی تو پاکستان میں 21 جولائی کو عید ہوگی








