راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ سے قطر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربرارہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد نے اہم ملاقات کی ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد کی ملاقات ہوئی جس میں افغان امن عمل کی تازہ پیش رفت، افغانستان میں مفاہمتی عمل میں سہولت کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان امن عمل کی میزبانی و سہولت کاری میں قطر کے بہترین تعمیری کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قطر کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد نے بھی امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے خطے کا امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی سفیر نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی ہے او دنیا میں امن وبھائی چارے کی فضا پیدا کرنے کےلیئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی








