خبردار،پاک فوج کو کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے،اہم حکومتی شخصیت کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے،
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے ،احتیاط لازمی ہے ،سیاحتی مقامات پرجانے کے خواہشمندافراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا،ملک میں کورونا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں ،عید پر اسمارٹ لاک ڈاوَ ن کی طرف جائیں گے ،کورونا ایس او پیزپرعمل کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے،احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایاجاسکتاہے ،
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا کیسز میں کمی ہو رہی تھی تا ہم بھارتی کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر کرونا کے پھیلاؤ کا خطرہ سامنے آ گیا جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بار بار شہریوں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ ویکیسن لگوائیں اور کرونا ایس او پیز پر عمل کریں اگر ایس او پیز پر عمل نہیں ہو گا تو لاک ڈاون لگنے کا امکان ہے
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا .آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کوایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پرخط بھیجا ہے ،اسلام آباد ہی نہیں ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ،عید پر پابندیاں نہیں لگانا چاہتے،نہ ہی ملک گیر لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے .عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں ،
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت
لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت








