سی پیک منصوبے بارے اسد عمر کی چینی سفیر کو یقین دھانی
باغی ٹی وی ؛وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رانگ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں سی پیک پر ہونے والے جے سی سی اجلاس پر بات چیت کی گئی۔
ن کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونوں کے قیام کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ ایس ای زیڈز مینوفیکچرنگ میں مشترکہ منصوبے قائم کرنے کے قابل بنائیں گے جو دونوں اطراف کے کاروباری افراد کو متحد کریں گے۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین آنے والی 10 ویں جے سی سی، جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی ملاقاتوں اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بھی شرکت کی۔اسد عمر نے مشترکہ ورکنگ گروپس (جے ڈبلیو جی) کی پیشرفت اور کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چینی سفیر نے کہا کہ جے سی سی سی پیک کی چھتری کے تحت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس تعاون کی بہت سی نئی راہیں بھی کھولے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں سی پیک منصوبوں کی رفتار مزید تیز کریں گے








