اسلام آباد: عوام کوحکومت کے خلاف اکسایا اورسڑکوں پرلانے کے لیے جہاد کریں:شہبازشریف کا نونیوں کوحکم ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مصالحتی سیاست چھوڑ کر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا ،

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ ن لیگ کے صدر نے منتخب لیگی ارکان کو ہفتے میں کم از کم 2 دن اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا جائے ، عید کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف چاروں صوبوں کا دورہ بھی کریں گے ، پارٹی سطح پر عید کے بعد ورکرز کنونشن اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جارحانہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ، جس کے لیے چاروں صوبائی صدور اور عہدیداروں کو حکومت کے خلاف متحرک ہونے کی ہدایات دے دی گئی ہیں ، اس ضمن میں خاص طور پر منتخب لیگی نمائندوں کو پارلیمنٹ اور دیگر اسمبلیوں میں حکومت کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے

·

Shares: