ووٹ چوری کرنے والے مسئلہ کشمیرکا ستیاناس کررہے ہیں، شیری رحمان

0
44

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی نائب صدرسینیٹرشیری رحمان نے وفاقی وزرا کی تنقید پرردعمل دے دیا ہے، پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کواجاگرکرنے والے شہید ذوالفقارعلی بھٹو پرپی ٹی آئی کی تنقید ایک گری ہوئی حرکت ہے، کشمیر کے لئے ایک ہزارسال تک جنگ کا اعلان کرنے والے بھٹو شہید کے کردارپرکشمیرمیں انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، ادھرتم اورادھرہم کی اخباری سرخی کو بھٹو شہید سے منسوب کرنے کا پروپیگنڈہ آج 50 سال بعد بھی جاری ہے، ایک ایک ووٹ کے بدلے کروڑوں روپوں کی رشوت کی پیش کش کرنے والوں کو نہ تاریخ کاعلم ہے اورنہ اخلاقیات کا کچھ پاس ہے، ووٹوں کے سوداگرغیرسنجیدہ لوگ مسئلہ کشمیرکا ستیاناس کررہے ہیں، گلگت بلتستان میں بدترین دھاندلی کے ذمہ دارکشمیرکے انتخابات چوری کرنے کے لئے میدان میں اترچکے ہیں، بدزبانی، بدگوئی، بدکلامی اوربدتہذیبی سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے.

مزید کہا کہ بھٹو زرداری خاندان کو دہائیوں سے بدترین کردارکشی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اگرغذائی قلت سے بچوں کی ہلاکت کا دکھ ہوتا تو وفاقی وزرا ملک میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہونے والے نومولودوں کا تذکرہ ضرورکرتے، شہرقائد کے خلاف پروپیگنڈہ کراچی میں روزگار کے لئے پورے ملک سے آنے والوں کی بھی توہین ہے.

Leave a reply