کوٹلی میں جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ کے نامزد امیدواربرائے ممبر قانون سازاسمبلی سانول آکاش ایڈوکیٹ کا یونین کونسل گوئی دھنواں نے دورہ کیا ہے، ڈورٹوڈورانتخابی مہم، مختلف وفود سے ملاقاتیں، کارنرمیٹنگز کی ہیں.

کوٹلی حلقہ راج محل میں جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ کے امیدواربرائے ممبرقانون سازاسمبلی سانول آکاش کی انتخابی مہم جاری ہے، اس موقع پرانہوں نے مختلف کارنرمیٹنگز اورعلاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ کا انتخاب نظریات کی بنیاد پرکیا ہے، ہم ذاتی مفادات کی نہیں بلکہ نظریات کی بنیاد پرسیاست کررہے ہیں، اقتدارمیں ہوں یا نہ عوامی خدمت، کشمیرکی خوشحالی اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلئے جدوجہد جاری ہے اورجاری رہے گی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ شکرگزارہوں گوئی دھنواں کے میرے بزرگوں اورنوجووان دوستوں نے مجھے محبت دی اوراپنی بھرپورحمایت کا یقن دلایا ہے، اس بارنظریاتی جدوجہد کرنے والوں اورخوشحالی کشمیر کیلئے عملی طورپرمصروف جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کی فتح ہوگی۔پچیس جولائی کو صرف کرسی پرمہریں لگیں گی۔

Shares: