مون سون کی بارشیں، پہلا اسپیل جاری کردیا گیا

0
45

ملک میں مون سون کا پہلا اسپیل، آبی ذخیروں میں پانی بھرنےلگا ہے، آبی ذخائرمیں ایک روزکےدوران پانی کی سطح میں 2 لاکھ ایکڑفٹ کا اضافہ ہوا ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 32 لاکھ 81 ہزارایکڑ فٹ پرپہنچ گیا ہے، گزشتہ روزتینوں ریزوائرمیں پانی کاذخیرہ 30 لاکھ 79ہزارایکڑفٹ تھا، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 10لاکھ 18 ہزارایکڑفٹ کی سطح پرپہنچ گیا ہے، تربیلا ڈیم میں گزشتہ روزکے دوران پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ ایکڑفٹ تک بڑھ گیا ہے.

منگلاڈیم میں بھی پانی کےمجموعی ذخائرمیں اضافہ ہوگیا ہے، منگلا میں پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 43 ہزارایکڑفٹ کی سطح پرپہنچ گیا ہے، منگلا ڈیم میں 2 روزقبل پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ ایکڑفٹ تھا، چشمہ ڈیم میں پانی کےمجموعی ذخائرمیں40 ہزارایکڑفٹ کا اضافہ ہوگیا ہے، چشمہ میں پانی کاذخیرہ 1 لاکھ 20 ہزارایکڑفٹ کی سطح پرپہنچ گیا ہے، تربیلامیں پانی کی آمد 2لاکھ 11 ہزار700، اخراج 1 لاکھ 55 ہزارکیوسک ریکارڈ ہوا ہے،

منگلامیں پانی کی آمد 56 ہزار800 کیوسک، اخراج 10 ہزارکیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 93 ہزار400 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے.

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ میں پانی کااخراج 1 لاکھ 85 ہزارکیوسک ہے، ہیڈمرالہ کے مقام پردریائےچناب میں پانی کی آمد 99 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، ہیڈمرالہ کے مقام دریائے چناب میں پانی کااخراج 73 ہزار100 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، نوشہرہ کے مقام پردریائےکابل میں پانی کی آمد 47 ہزار300 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، نوشہرہ کےمقام پردریائے کابل میں پانی کا اخراج 47 ہزار300 کیوسک ہے.

Leave a reply