پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری لیکن پھر وہی ہوا

باغی ٹی وی :پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برمنگھم میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے ایک وکٹ پر 52 رنز ہیں . خیال رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔

ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز ہم ہارگئے ہیں لیکن ٹیم 20 میں مومینٹم حاصل کرنے کے لیے کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

Shares: