اولمپیئن نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی

باغی ٹی وی : بلڈ کینسر کے باعث انتقال کرجانے والے اولمپیئن نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی.

نوید عالم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے نوید عالم کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی جس کے بعد شوکت خانم میموریل اسپتال میں چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی تھی-

گزشتہ روز کیمو گرافی ہوئی تھی اور اسی دوران ان کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئےاضح رہے کہ اس سے قبل نوید عالم کی بیٹی نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے انہوں نے کہا تھا کہ والد ورلڈ چیمپئین ہیں، علاج میں مدد کی ضرورت ہے، تاہم اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی-

نوید عالم اولمپئین فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے متعلقہ افراد نے بھی فنڈز اکٹھے کرنے شروع کر دیے تھے-

یاد رہے کہ نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم چین ہاکی ٹیم اور بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

Shares: