تاجک وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی سے ملاقات
باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے وزیر دفاع نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا.جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی . ملاقات میں باہمی دلچسپی، سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی کیلئے دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی.
ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی غور کیا گیا. پاک، تاجک فوجی روابط میں وسعت، باہمی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا. تاجک وزیر دفاع کی جوائنٹ ا سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا.
اس سے قبل تاجک وزیردفاع کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید سے اہم ملاقات ہوئی ،
آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور مجموعی طور پر علاقائی صورتحال سمیت افغانستان کی حالیہ صورت حال خصوصا تاجک افغان سرحد پر حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








