ملک کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں گرج چمک کےساتھ مزید بارش کاامکان ہے آزادکشمیر، پنجاب، خیبر پختو نخوا اورجنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے-
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بعض مقاما ت پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، قلات، خضدار، بار کھان، کو ہلو، سبی،کوئٹہ، زیارت اور آواران میں بارش کاامکان ہے –
لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد اورژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بارکھان، موسٰی خیل ، کوہلو،سبی، قلات، خضدار اور مستونگ میں طغیانی کا خدشہ ہے-
ہرنائی اور زیارت میں بھی بارش اور مقا می ندی نالوں میں طغیانی متوقع خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات اورگوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان لاہور،سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال میں تیز بار ش متوقع ہے-
فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں بھی بارش ہوگی جبکہ بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے موسلا دھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کے مقا می اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ یے-
سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اورسانگھڑ میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین اوردادو میں موسلا دھار بارش متوقع ہے-
کراچی میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کاامکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے-
ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر اورشانگلہ میں موسلا دھار بارش ہوگی جبکہ سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان،مردان اورصوابی میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-
چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے بنوں، کرک،ٹانک، ڈیرہ اسما عیل خان اور وزیرستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش ہوگی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-