اسلام آباد:نوازشریف کو اقامے نہیں مامے کی بنیاد پر نکالا گیا، ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کوکھری کھری سنادیں،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف کو اقامے نہیں مامے کی بنیاد پر نکالا گیا۔
مریم نواز بار بار کہتی ہیں نواز شریف کو اقامے کی وجہ سے نکالا گیا۔
مریم صاحبہ نواز شریف کو اقامے نہیں مامے کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔
وہ ماما جس نے لندن کے فلیٹ سعودی عرب کی ملیں اور اربوں روپے دئیے جس کا آپ کوئی ثبوت نہیں دے پائے۔
کیونکہ آپکی تو لندن تو کیا پاکستان میں بھی ۔۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 15, 2021
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماما وہ تھا جس نے نوازشریف کو اپارٹمنٹ خرید کردیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ان اپارٹمنٹس کا ثبوت دینے میں ناکام رہے ، پارلیمنٹ میں انہوں نے کہا یہ ہیں وہ ذرائع ، باہر وہ ہمیشہ اپنے مامے کا ذکر کرتے تھے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر کہتی ہیں میری رگوں میں کشمیر کا خون دوڑتا ہے ، یہ بتانے کی بات نہیں ہوتی جس کی رگوں میں جو خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہ سب کو نظر آتا ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وہ سب کو نظر آگیا جب آپ نے حریت رہنماؤں سے ملاقات سے انکار کیا ، آپ نے جندال کے گھر جا کر کافی نوش فرمائی ، آپ نے سلامتی کے اداروں کو اعتماد میں لیے بنا جندال کو مری کے گھر میں بلایا ، آپ نے اوفا اعلامیے میں سے کشمیر کا نام نکلوایا۔








