منشیات کےناسورکے خاتمے کے لیے ہرمکتبہ کو ساتھ لےکرچلیں گے، آئی جی اسلام آباد

0
32

انسداد منشیات پر سیمینارمنعقد کی گیا ہے، آئی جی اسلام آباد نے خطاب کیا ہے، سیمینارمیں سینئیرپولیس افسران سمیت ضلع بھر کے علماء کرام نے بھی شرکت کی ہے.

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ آپ سب کا بہت مشکور ہوں آپ نے ہماری دعوت قبول کی ہے، اس نیک مقصد کے لیے تشریف لائے ہیں،
ہم منشیات کے خاتمہ کے لئے کام کررہے ہیں، اس میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اکیلے اس میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہیں، اس کے لئے علماء کرام کا کرداربہت اہم ہے، ہم اس سلسلے میں پولیس کا اندرونی احتساب بھی کررہے ہیں، محکمہ پولیس میں بہت سارے افسران وجوانوں کوسزائیں بھی دی گئیں ہیں، والدین کو بھی اپنے بچوں پرنگاہ رکھنے کی ضرورت ہے.

علماء کرام سے استدعا ہے کہ اپ ہرفورم پرباربارمنشیات کے استعمال کے نقصانات کی اگاہی فراہم کریں، ہم سب نے ملکر نے نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنا ہے، اپ ایک نئے جذبہ کے ساتھ آگے آئیں مصالحتی کمیٹیوں میں بھی بیٹھیں آپ کو عزت دی جائے گی، ہرفرد کواس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے، ہرمکتبہ فکرکے علماء کرام نے منشیات کے ناسورکے خاتمے کے لیے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے.

Leave a reply