مزید دیکھیں

مقبول

الجزیرہ ٹی وی نے پہلگام واقعہ اور مودی حکومت کا ایجنڈا بے نقاب کردیا

عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں...

شرجیل میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین...

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ...

یومِ آزادیٔ صحافت: اظہارِ رائے، سچائی اور قربانیوں کا دن

یومِ آزادیِ صحافت: اظہارِ رائے کا عالمی دن، ایک...

ننکانہ صاحب: بھارتی ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) بھارتی فضائی...

دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے،شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم بیان دے دیا ہے.

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے، اگر بھارت کا رویہ یہی رہتا ہے جو کشمیرپرہے تومذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں، پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپورکردارادا کررہا ہے، پاکستان عنقریب افغان قیادت کے اہم لوگوں کواسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے، تاکہ ہم مل بیٹھ کرافغان امن عمل کو آگے بڑھا سکیں، پاکستان کا کردارمصالحانہ نوعیت کا ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری افغانوں کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی افغان صدراشرف غنی کے ساتھ ملاقات کل متوقع ہے .

ازبکستان کے صدر نے connectivity کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اورافغان صدراشرف غنی کو مدعوکیا ہے، ازبکستان کے ساتھ تین اہم نوعیت کے معاہدے ہونے جا رہے ہیں، ہمیں ایک لیگل فریم ورک میسرآجائے گا اوروہ سہولتیں جو پہلے میسرنہیں تھیں وہ دستیاب ہوں گی، ان معاہدوں سے پاکستان اورازبکستان کے مابین تجارتی واقتصادی تعاون مزید مستحکم اوروسعت پذیرہو گا.