موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ بڑے بڑے افسران بھی حیران رہ گئے

0
119
موٹروے-پولیس-نے-ایمانداری-کی-ایسی-مثال-قائم-کی-کہ-بڑے-بڑے-افسران-بھی-حیران-رہ-گئے #Baaghi

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ بڑے بڑے افسران بھی حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں موٹر وے پولیس نے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالک کے حوالے کردیے، موٹروے پولیس نے رقم حفاظتی تحویل میں لی تھی۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ابراہیم نامی شہری اسلام آباد سے پشاور کی جانب سے موٹروے پر سفر کررہے تھے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی، ڈرائیور نے حادثے کے دوران رقم ملنے کی اطلاع دی تھی۔موٹروے پولیس نے رقم حفاظتی تحویل میں لی تھی، رقم کی واپسی پر شہری نے موٹروے پولیس کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ٹریفک وارڈن زبیر نے قادری چوک سے ملنے والا دس لاکھ روپے کا تھیلا مالک کو پہنچا دیا تھا۔پیسوں کے مالک سردار محمد خان نامی شہری نے بتایا تھا کہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دس لاکھ روپے گر گئے تھے، پیسوں کو ڈھونڈتے ہوئے وارڈن کے پاس گیا تو انہوں نے رقم لوٹا دی۔

وارڈن کے مطابق شہری سردار محمد کو پیسے ملتے ہی اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز بلا شبہ ایماندار فورس ہے۔

Leave a reply