کشمیر میں الیکشن سے کورونا پھیل سکتا ہے ، اسد عمر
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزاد کشمیر انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی.الیکشن کمیشن کو کہا ویکسی نیشن مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کردیئے جائیں،مظفرآباد میں کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے،الیکشن کمیشن کو آزاد کشمیر انتخابات توسیع کرنے کی تجویز دی تھی،
اسد عمر کا کہنا تھاکہ کورونا ویکسی نیشن کے 5سینٹرز وفاقی حکومت نے بنائے ہیں، گلگت بلتستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرا رہے ہیں،کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی،نواز شریف نے مودی کو اپنے گھر بلایا،مودی کے ہاتھ ہزاروں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،
ان کا کہنا تھا عمران خان ایک ایسا لیڈر ہے جو پورے ملک میں ترقی دیکھنا چاہتا ہے ،وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ کشمیر پر خصوصی توجہ دی جائے،وزیراعظم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کررہےہیں.
نوازشریف نےاپنی کابینہ کوشادی پرنہیں بلایا تھا،وازشریف نےہزاروں مسلمانوں کےقاتل مودی کوشادی پربلایاتھا،