لاہور:بیٹابیوی سے صلح کرلیں:اچھی اورخوشگوارزندگی گزاریں:ایسا کیوں کہا؟بدبخت نے ماں کوقتل کردیا،اطلاعات کے مطابق مزنگ میں بدبخت بیٹے نے بیوی سے جھگڑے کا غصہ معمر والدہ پہ اتار دیا۔ ماں نے بیوی سے جھگڑے پر ڈانٹا تو ظالم بیٹے نے توے کے وار کر کے ماں کو ابدی نیند سلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ مزنگ کے علاقے صفاں والا چوک میں رات گئے پیش آیا، جہاں ملزم وسیم بیوی سے جھگڑا کر ماں کے پاس آیا۔ ستر سالہ ماں نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور وسیم کو واپس بیوی کے پاس جانے کا کہا تو ملزم طعیش میں آگیا۔ پاس پڑا توا اٹھا کر معمر ماں کے چہرے اور سر پر پے در پے متعدد وار کر کے قتل کردیا۔
واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا لیکن ورثاء ماں کے قتل میں بیٹے کے ملوث ہونے سے انکاری ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرکے ملزم کو بھاٹی گیٹ سے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ ۔