پی آئی اے بھارتی ویرینٹ کی زد میں‌، 6 ملازمین میں وائرس کی تصدیق

0
33

اسلام آباد:پی آئی اے بھارتی ویرینٹ کی زد میں‌، 6 ملازمین میں وائرس کی تصدیق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( پی سی اے اے) کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کے نشانے پر آگیا ، پی سی اے اے کے 6 ملازمین اچانک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی اے اے انتظامیہ کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث پریشان ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی اے اے ہیڈکوارٹر میں شعبہ ‘ایچ آر’ اور شعبہ ‘کارگو ‘کے 3،3 ملازمین کورونا کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شکار ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی اچانک طبیعت بگڑنے پر ٹیسٹ کروائے تو کورونا مثبت آگیا جبکہ تمام 6 ملازمین کو گھروں پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

کورونا ویکسینیشن سے متعلق ڈائریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کا ڈیٹا 19 جولائی تک فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی اے اے کی جانب سے اپنے تمام ملازمین کو کم سے کم کورونا ویکسین کی پہلی خوراک 31 جولائی سے پہلے لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ملازمین یکم اگست سے دفاتر اور ائیرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

Leave a reply