پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، سابق اداکارہ عائشہ خان اور اداکار عدنان صدیقی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر پُرانے دنوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں بشریٰ انصاری کے ساتھ اُن کی مرحومہ بہن سنبل شاہد، اداکارہ نائلہ جعفری، روبینہ اشرف سمیت دیگر سینئر اداکارائیں موجود ہیں۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری دوست نائلہ جعفری کو الوداع۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ نائلہ جعفری ایک بہادر فائٹر تھیں، وہ اپنے مرض سے بہت اچھا لڑیں لیکن یہ سب خُدا کی مرضی تھی ’اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔میری پیاری دوست، ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے نائلہ جعفری کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ مُسکرا رہی ہیں عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نائلہ جعفری کا انتقال، ہمارے لیے ایک اور دل دہلا دینے والا نقصان ہے۔
Another heartbreaking loss…#NailaJafri, you fought with spirited courage. We would always remember not just your work but also how you became our voice for royalty. Even in your last days, you did not forget to help others. pic.twitter.com/S05oY0Y6BV
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) July 17, 2021
اداکار نے لکھا کہ ’نائلہ جعفری نے ہمیشہ ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی اور ہم صرف اُن کے کام کو نہیں بلکہ اُن کی خوش اخلاقی اور ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے نائلہ جعفری نے تو اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی لوگوں کی ہر ممکن مدد کی۔
جبکہ سابق اداکارہ عائشہ خان نے نائلہ جعفری کی یاد میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اداکارہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے عائشہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اب نائلہ جعفری کی آواز نہیں سُن سکوں اور نہ ہی اُن کی خوبصورت مُسکراہٹ دیکھ سکوں گی۔
اُنہوں نے لکھا کہ نائلہ جعفری ایک مضبوط فائٹر تھیں، وہ اپنی بیماری کی جنگ میں بہادری سے لڑیں میری دُعا ہے کہ نائلہ جعفری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو، آمین۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔