جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کا جوان شہید

0
44

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کا جوان شہید ،اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس آپریشن میں پاک فوج کے جوان کی شہادت کی اطلاعات ہیں ،

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سینائی نارائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے جوان سپاہی جنید ، عمر 20 سال ، ضلع مانسہرہ بالاکوٹ کے رہائشی نے شہادت قبول کی۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کورڈن اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply