اسلام آباد میں جعلی افسران کی بھرمار:سی آئی نے کی بڑی کارروائی

اسلام آباد۔:اسلام آباد میں جعلی افسران کی بھرمار:سی آئی نے کی بڑی کارروائی ،اطلاعات کےمطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطاء الرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرکے جعلی افسران کے ایک گروہ کو پکڑ لیا ہے

ذرائع کے مطابق اپنے آپ کو پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے افسران ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے لیڈر سمیت تین کارندے گرفتارکرلیئے گئے ہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے ، ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے برآمد 10 لاکھ 23 ہزار روپے برآمد کیے ہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے جعلی کارڈ و دیگر اشیاء بھی برآمد کیے ہیں‌، ادھر گرفتار ملزمان میں محمد طارق، یاسر محمود،گلستان عباسی شامل ہیں

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ملزمان اپنے آپ کو پولیس و دیگر سرکاری اداروں کے افسران بنا کر پیش کرتے اور دوسروں کا مال دیکھا کر جعلی معاہدے کرتے رقم لے کر فرار ہوجاتے

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہروں میں متعدد نوسربازی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر مشتاق احمد، اے ایس آئی محسن علی معہ سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی ، ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

Comments are closed.