لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہ وزیراعظم نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے۔

باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کا محاذ گرم ہے اسی سلسلے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے مستعفی ہوکر پارٹی امیدوار کی مہم چلانا چاہتی ہوں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ مستعفی ہونے کی اجازت ملنے تک بطور معاون خصوصی کام جاری رکھوں گی، یہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن سے میچ پڑا رہے اس لیے قانونی راستہ اختیار کررہی ہوں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت کے لیے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کی اجازت طلب کی تھی وزیراعظم عمران خان نے انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Shares: