آج کی نوجوان نسل پاکستان سے محبّت تو ضرور کرتی ہے لیکن ان لوگوں کو محبت کا مفہوم معلوم نہیں ہے۔انہیں بتانا پڑے گا کہ قانون کی خلاف ورزی جرم ہے بد تہذیبی ہے اور گناہ بھی جرم ہے ۔ نوجوانوں میں وطن کی محبت ،قانون کا احترام اور اعلی اخلاقی صفات پیدا کرنے کے لیے بہت توجہ اور منصوبہ بندی سے کام کرنا پڑے گا اس کام کے لیے سب سے پہلے والدین اور پھر ماسٹر اور مولوی کا کردار بہت اہمیت کا حامل رہے گا ۔پاکستان کا مطلب کیا؟۔لا الہ الا اللہ۔ تحریک پاکستان اور یہ نعرہ کیوں لازم و ملزوم ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے کیوں کہا تھا کہ ’’تحریک پاکستان میں25 فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔ ‘‘اس کے لیے نوجوانوں کو قیام پاکستان سے پہلے کے حالات و واقعات بارے بھی بتانا ہوگا۔کہ کیسے ہمارے بزرگوں نے اس وطن کو حاصل کرنے کے لیے جانیں قربان کی ہماری ماؤں بہنوں کی عزتوں کو تار تار کیا گیا اتنی مصیبتیں مشکلات برداشت کرنے کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا۔
پاکستان کا مطلب کیا؟۔لا الہ الا اللہ کا نعرہ لگانے والوں کو اس نعرے کی الف ب سے روشناس کرنا ہوگا۔جب ہم ایسا کر لیں گے تو پھر یقینا ہمارے پاکستان پیارے پاکستان کو دُنیا کی کوئی طاقت ترقی یافتہ پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی۔
@Mudsr_Ch