قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں نماز عید ادا کی

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں عید کی نماز ادا کی . سابق کپتان سرفراز احمد نے عید کا خطبہ دیا

نماز پڑھنے کے بعد کھلاڑی اور کوچ ایک دوسرے سے گلے ملے اور مبارکباد دی. قومی ٹیم آج تیسرا ٹی 20 میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی.


تفصیلات کے مطابق نماز عید کے بعد کھلاڑی گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی جب کہ قومی کرکٹرز نے ایک ساتھ سیلفیاں بھی بنائی ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

Shares: