پلندری : ن لیگ کا جلسہ ایک طرف ایل اے 23 کا امیدواربازی لے گیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر کے انتخابات زوروں پر ہیں اور ہرجماعت بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں ، لیکن کچھ ایسے بھی حقائق ہیں کہ جن کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،
اس سیاسی منظرنامے پربہت عجیب مگرواضح صورت اور تصویرنظرآرہی ہے ، جہاں ایک طرف ن لیگ مریم نواز پنجاب ، کے پی سے بڑا لشکرساتھ لے کرگئی ہیں اورجس حلقے میں تقریر کرتی ہیں تو یہ اعلان کرتی ہیں کہ دیکھ لیں کہ کس کو زیادہ لوگ سنتے ہیں ،
مریم نواز کے اس چیلنج کو پی ٹی آئی کی پوری جماعت نہیں بلکہ ایک امیدوار قبول کرتا ہے اورپھریہ ثابت کرتا ہے کہ اگراکثریت کا نام جیت ہے تووہ جیت گئے ہیں
یہی وجہ ہے کہ ان حالات کا ادراک کرتے ہوئے بعض تجزیہ نگارکہہ رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان میں کامیابی سمیٹنے کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے جا رہی ہے،
جس کی ایک جھلک پلندری میں نامزد امیدوار اسمبلی ایل اے 23 سردار محمد حسین کے جلسہ میں عوامی جوش و خروش میں دیکھائی دے رہی ہے۔
پلندری کی فضاؤں میں تبدیلی کی گونج، کارکنان کی جانب سے”تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے کہ فلک شگاف نعرے ہر طرف گونج رہے ہیں ،
پلندری میں اس جلسے کے پنڈال میں موجود عوامی سمندر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عمران خان کا وژن جیت چکا رسمی کاروائی 25 جولائی کو ہو گی۔
نامزد امیدوار پاکستان تحریک انصاف سردار محمد حسین کی جانب سے پلندری میں پاور شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، دوسری طرف پلندری اور ملحقہ علاقوں سے ریلیوں کی آمد کا سلسلہ جاری، وفاقی وزراء سمیت دیگر قائدین جلد پنڈال موجود ہوں گے۔








