کابل: طالبان نے امن معاہدے کے لیے افغان صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امن تب ہی آسکتا ہے جب افغان صدر اشرف غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ بیان اس وقت آیا ہے جب کابل میں لوگ افغان طالبان کی آمد کا انتظارکررہے ہیں ، ادھر اس حوالے سے باغی ٹی وی ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ افغان طالبان نے اشرف غنی کوپیغام بھیج دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے جلد از جلد مستعفی ہوجائیں ورنہ نقصان کے ذمہ داروہی ہوں گے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ترجمان افغان طالبان نے یہ بھی واضح کردیا ہےکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیےنئی حکومت کی ضرورت ہے،

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کہتے ہیں کہ یہ تو بات واضح ہے کہ افغان صدرکوعہدےسےہٹائے بغیرامن معاہدہ نہیں ہو سکتا،

ادھر یہ بھی معلوم ہو اہے کہ سہیل شاہین جو کہ افغان طالبان کے ترجمان ہیں ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طاقت کےبل بوتے پرقبضہ نہیں چاہتے،

دوسری طرف افغان طالبان کے ان بیانات کو بڑا اہم تصورکیا جارہاہے ، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ان بیانات سے یہ تاثرمل رہا ہے کہ افغان طالبان کسی بھی وقت کابل پرچڑھائی کرسکتے ہیں اوراشرف غنی کی حکومت کو معزول کرکے اپنی حکومت کا اعلان کرسکتے ہیں‌

Shares: