اگر ساری کائنات میں کوئی بے لوث یے غرض محبت کرتا ہے تو وہ صرف آپ کے والدین ہیں،اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،اگر آج آپ میں سے کوئی والد یا والدہ بن چکا /چکی ہے تو آپ با خوبی جانتے ہے کے رات دن والدین کیسے اپنے بچوں کی خدمت کرتے رہتے ہے،
خدیث پاک کا مفہوم ہے کے اگر آپ محبت بری نگاہ سے اپنے والدین کو دیکھتے ہے تو اللہ پاک آپ کو حج کا ثواب فرماتے ہے،
اللہ تعالیٰ نے کائنات میں افضل اور اشرف مخلوق انسان کو بنایا ہے۔ والدین درحقیقت انسان کے دنیا میں آنے کا ذریعہ ہوتے ہیں،ہمارا وجود والدین کی وجہ سے ہوتا ہے ، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بھی والدین کے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیا اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین کی ہے۔محبت کا جذبہ فطری طور پر بدرجہ اتم والدین کو عطا کیا گیا ہے۔اولاد کے لئے والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں،والدین کی جس قدر عزت و توقیر کی جائے گی اسی قدر اولاد سعادت سے سرفراز ہوگی شریعت میں والدین کے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ اِمَّا یَبۡلُغَنَّ عِنۡدَکَ الۡکِبَرَ اَحَدُہُمَاۤ اَوۡ کِلٰہُمَا فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنۡہَرۡہُمَا وَ قُلۡ لَّہُمَا قَوۡلًا کَرِیۡمًا ﴿۲۳﴾
(ترجمہ)
اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے تم اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا ۔ اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے میں پہنچ جائیں تو ان کے آگے اُف بھی نہ کہنا ،نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات کرنا۔
دنیا کا سب سے بہترین اخساس جب آپکی امی اپ کو دیکھ کر فرطِ جزبات میں مسکرائے
دنیا کا سب سے بہترین وقت جب آپکا باپ آپکی وجہ سے فخر مخسوس کرے
ان سب کے لئے صرف ایک چیز لازمی ہے وہ ہے والدین کا اخترام۔
"مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود وہ جلتا رہا”
"میں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کی پرچھائی میں”
اللہ تعالی سب کو اپنے ماں باپ کا اخترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Walees Ashiq
Waleed Ashiq is a Freelance Journalist and blogger find more about his visit twitter Account
Follow @iRajaWaleed
Tweets by iRajaWaleed








