لاہور:مبشرلقمان صاحب:خدارا مظلوم کی آواز بنیئے:نورمقدم کےوالد محترم سفیرپاکستان شوکت علی کی اپیل،اطلاعات کے مطابق نورمقدم کے والد سفیر پاکستان شوکت علی نے معروف صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا وقت ہے کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑیں ہوں ، بے بسوں اورمظلوموں کی آواز بنیں
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ میری ابھی نور مقدم شہید کے والد سے بات ہوئی ہے۔اللہ تعالی انکو اور انکے اہل خانہ کو صبر دے
میری ابھی نور مقدم شہید کے والد سے بات ہوئی ہے۔اللہ تعالی انکو اور انکے اہل خانہ کو صبر دے۔ انکے والد نے مجھ سے کہا کہ میں انکا پیغام سب تک پہنچاوں کہ ہم سب نے اس ظلم کیخلاف بحیثیت معاشرہ کھڑا ہونا ہے اور آواز اٹھانی ہے۔انشاءاللہ
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) July 25, 2021
مبشرلقمان نے مزید اس حوالے سے نورمقدم کے والد کے بہتے ہوئے آنسووں کی تصویرپیش کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد نے مجھ سے کہا کہ میں انکا پیغام سب تک پہنچاوں کہ ہم سب نے اس ظلم کیخلاف بحیثیت معاشرہ کھڑا ہونا ہے اور آواز اٹھانی ہے۔
سینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ بھی عزم رکھتے ہیں کہ وہ ضرور آواز بنیں گے اورانشاءاللہ نورمقدم کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچانے کے لیے حق کی آواز بنیں گے








